طوفان ’بلبل‘ نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچا دی


نئی دہلی: بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں آنے والے طوفان ’بلبل‘ کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ 20 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 120 کلو میٹر کی رفتار سے دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں ٹکرایا جس کی وجہ سے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق بھارت کی مغربی بنگال کی ریاست میں آنے والے طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے دو افراد کی ہلاکتیں درخت گرنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

بنگلہ دیش میں بھی 8 افراد طوفان کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے جن میں سے پانچ لوگ درخت گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سکریٹری شاہ کمال نے بتایا کہ اس طوفان نے تقریباً 4 ہزار سے زائد  مٹی اور ٹن کی چادروں سے تعمیرشدہ مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر انعام الرحمان نے بتایا کہ طوفان ’بلبل‘ سے سب سے زیادہ بنگلہ دیش کا ضلع کھلنا متاثر ہوا ہے۔ طوفان کے باعث کئی درخت اجڑ گئے جب کہ  شہر کا مواصلاتی نظام بھی دھرم بھرم ہو گیا ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے جبکہ ہوا کے دباؤ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں بھی شروع ہو چکی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں