‘شعیب اختر کی طرح تیز گیند باز بننا چاہتا ہوں’

‘شعیب اختر کی طرح تیز گیند باز بننا چاہتا ہوں’

اسلام آباد: کرک سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید نے انتہائی قلیل مدت میں اپنے صلاحیتوں کے بل بوتے پر اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کیلیے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنا لی ہے۔

ایک انٹرویو میں 19 سالہ گیند باز کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کو دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی اور میں ان جیسا ہی تیز گیند باز بننا چاہتا ہوں۔

عاکف نے کہا کہ ’ حال میں فیصل آباد میں منعقد کئے جانے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا تیز ترین گیندباز بننے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترا تھا اور ٹورنامنٹ کے دوران اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن رہا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران محمد حفیظ کی وکٹ لے کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں کے کوچز نے میرے ساتھ بہت محنت کی اور مجھے گیند بازی کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا۔

عاکف نے بتایا کہ اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران مجھے فٹنس کے فوائد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں منعقد کئے جانے والے کرکٹ کیمپس کی وجہ سے مزید اچھے گیند باز اور بلے باز مل سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں