مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات جاری


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں سینیٹر عثمان کاکڑ اور پی کے میپ کے دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اکرم درانی، عبدالغفور حیدری سمیت جے یو آئی قیادت بھی ملاقات میں شریک ہے۔

دوسری جانب پی ایم ڈی سی کے وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر اظہر شاہ، آفیسر مسعود شاہ اور ڈاکٹر ابوبکر شامل ہیں۔

ملاقات میں پی ایم ڈی سی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آزادی مارچ

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 31 اکتوبر سے اسلام آباد کے ایچ نائن سیکٹر میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف آزادی مارچ جاری ہے۔

مارچ کے شرکاء نے کئی روز سے دھرنا دیا ہوا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں اور ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

معاملے کے حل کے لیے حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ہیں تاہم ان میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں