گوادر کے ساحل پر سینڈ آرٹ مقابلے کا انعقاد


گوادر: گوادر کے  مغربی ساحل پدی زر پر سینڈ آرٹ کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ضلع  بھر سے سینڈ آرٹسٹوں نے حصہ لیا۔

ضلعی انتظامیہ، بامسار اور ازم ازمان پسنی کی جانب سے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

سمندر سامنے کھلے میدان میں منعقد کردہ اس ایونٹ میں کل 80 فن کاروں نے حصہ لیا اور لوگوں کے ہجوم کے سامنے کئی گھنٹوں کی محنت سے مٹی سے مشہور مقامات، اور جانوروں کے دیدہ زیب فن پارے تخلیق کیے گئے۔

اس موقع پر جہاں کچھ آرٹسٹوں نے اپنے آرٹ میں مناظر پیش کیے تو کچھ نے باقاعدہ مٹی کی مدد سے پوری کہانی ہی بیان کر ڈالی.

مٹی کے مجسمہ سازی سینڈ آرٹ کے مقابلوں میں مکران کے علاہ ساحلی علاقے گڈانی کے فنکاروں نےبھی حصہ لیا۔

ان مقابلوں کو پروفیشنل اور طالب علم فنکاروں کی گٹیگری میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں چار فنکاروں پر مشتمل 20 ٹیموں نے حصہ لیا اور مجموعی طورپر 80 فنکاروں نے اپنے فن مصوری کا مظاہرہ کیا۔

سینڈ آرٹ کے مقابلوں میں فنکاروں نے مختلف موضوعات پر فن پارے بنائے جس میں تعلیم کی اہمیت، خواتین کو ہراساں کیے جانے، گوادر کے قدیم ثقافتی ورثہ، خواتین کی تعلیم میں شمولیت، آبی حیات کے تحفظ و سمندری آلودگی، بنیادی مسائل کا شکار انسانی آبادی اور دیگر سماجی مسائل کو فنکاروں نے موضوع بنایا۔

سینڈ آرٹ کے ان مقابلوں میں نامور مصوروں کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا۔ اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد نے ساحل کا رخ کیا جو مصوروں کے فن پاروں کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے.

مقابلوں کے اختتام پر شام کو کامیاب فن پارے بنانے والے ٹیم کے ناموں کا اعلان بلدیہ گوادر دیمی زِر پارک میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا.

سینڈ آرٹ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن مبین گروپ، دوسری پوزیشن مرزا گروپ اور تیسری پوزیشن اویس اصغر گروپ نے حاصل کی۔


متعلقہ خبریں