سابق صدر آصف زرداری  کیلئے نجی میڈیکل بورڈ کے قیام کا فیصلہ نہ ہوسکا

آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

سابق صدر آصف علی زرداری  کیلئے نجی میڈیکل بورڈ کے قیام کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا، پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈنے پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر کا طبی معائنہ کیا ہے جس میں بتایا گیاہے کہ انکے بلڈپریشر، شوگر لیول میں بدستور اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ سابق صدر کی گردن و کمر میں شدید تکلیف کی شکایت ہے۔ آصف علی زرداری  کو اعصابی دباؤ، کپکپاہٹ اورجسمانی کمزوری کی شکایت بھی ہے ۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ سابق صدر کی گردن کے مہروں میں فاصلہ کم ہونے سے شدید کھچاؤ ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ آج شام یا کل صبح کئے جانے کا امکان ہے۔ آصف زرداری کی فزیو تھراپی معمول کے ٹیسٹ جاری ہیں۔ وہ الیکٹرک مساج چیئر کا استعمال معمول کے مطابق کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر مہرین بھٹوکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ طبی سہولیات آصف علی زرداری کا بنیادی حق ہے،حکومت آصف علی زرداری کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی۔

یہ بھی پڑھیے: سابق صدر آصف زرداری کو ذاتی معالج تک رسائی دینے کا مطالبہ

ڈاکٹر مہرین انور بھٹو نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کوئی سہولت  نہیں بلکہ بنیادی حق کا مطالبہ کر رہی ہے،حکومت پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو ان سے ملنے تک نہی دے رہی، حکومت انتقامی کارروائیاں بند کرے۔


متعلقہ خبریں