پارلیمان کو اہمیت کیوں نہ دی؟ سیکرٹری داخلہ سے 3روز میں وضاحت طلب

صدارتی انتخاب

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ  صادق خان سنجرانی نے وزارت داخلہ کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا نوٹس لے کروضاحت طلب کر لی ہے ۔ سیکرٹری داخلہ سے تین روز میں جواب طلب کیا گیاہے ۔

سیکرٹری سینیٹ محمد انور سیکرٹری داخلہ کوچیئرمین سینیٹ صادق خان سنجرانی کی ہدایت پر خط لکھا ہے ۔

خط میں کہا گیاے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے سینیٹ اجلاس میں سیاسی انتقامی کارروائیوں اور بنیادی حقوق کی پامالی کے حوالے سے اپوزیشن نے تحریک التوا پیش کی ۔

قواعد کے مطابق تحریک التوا پر بحث کے دوران سیکرٹری داخلہ  کا موجود ہونا ضروری تھا ۔ارکان نے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی ۔

سیکرٹری سینیٹ نے لکھا کہ وزرات داخلہ کا گریڈ 20 سے اوپر کا کوئی بھی افسر سینیٹ گیلری میں موجود نہیں تھا قواعد کے مطابق متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی میں سیکرٹری داخلہ کا گیلری میں موجود ہونا لازمی تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

سیکرٹری سینیٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کے رویہ سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا ہے کیوں نہ ان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی جائے ۔

سیکرٹری سینیٹ نے سیکرٹری پارلیمانی امور کوبھی خط لکھا ہے ۔ خط کے ذریعے بھی وزارتوں کے اس رویہ کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔


متعلقہ خبریں