لاہور  میں  قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا  آغاز ہوگیا


لاہور  میں  قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا  آغازہوگیا ہے، اس ر نگا  رنگ  افتتاحی تقریب میں نیزہ بازوں کے مارچ پاسٹ، اونٹوں کے ڈانس، ریڈ  بینڈ کی پریڈ  اور نوعمر لڑکیوں کی شاندار  نیزہ بازی نے سماں  باندھ  دیا

آج پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹر میں سجنے  والی اس رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی  ثقافت  کے  رنگ  نظر  آئے۔

پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں سجی اس منفرد تقریب میں سب  سے  پہلے  مارچ  پاسٹ پیش  کیا  گیا  جس  میں  ریڈ  بینڈ  نے  شرکت کرکے  شرکاء  کی  توجہ  سمیٹی۔

جنوبی پنجاب کے علاقہ چولستان سے  آئے ہوئے اونٹوں کا خوبصورت ڈانس  بھی  مرکز  نگاہ  بنا  رہا۔

پنجاب رینجرز کے جوانوں  نے  اونٹوں جبکہ  نوعمر لڑکیوں  نے برق  رفتار  گھوڑوں  پر نیزہ بازی کی۔  اس  شاندار  نیزہ  بازی نے شائیقین کوداد دینے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیے:’ کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے‘

ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے اس خوبصورت تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت  کی ۔پانچ روزتک جاری رہنے والی  اس چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 1200 سے زائد گھڑ سوار اور 300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں