سود کے عوض فروخت کی گئی بچی عدالت میں پیش

نواب شاہ: ڈاکٹروں نے زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر کفن پہنا دیا

سکھر: صالح پٹ میں بیوہ خاتون کی جانب سے سود کی ادائیگی کے عوض فروخت کی گئی بچی کو ملزمان کے ہمراہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں بیوہ خاتون نے اپنی گیارہ سالہ بیٹی کو اپنی ہی برادری کے حبدار نامی شخص کو دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں فروخت کرکے شادی کرانے کا معاہدہ کیا تھا۔

پولیس نے رخصتی سے قبل کارروائی کرتے ہوئے بچی کی ماں، دلہے اور اس کے بھائی کو حراست میں لے کر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کو روہڑی سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے لڑکی ضمیراں عباسی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے بھی کیا جاسکتا ہے جب کہ دوسری صورت میں ضمانت پر رہا بھی کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں