سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونا 86 ہزار 700 روپے فی تولہ فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 74 ہزار 331 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے مزید کمی ہوگئی تھی جس کے بعد یہ 155.50 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر آج 155.50 روپے میں فروخت ہوا۔

رواں سال جون سے لیکر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 50 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج 824 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 36 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں