غیر ملکی فنڈنگ کیس: عدالت نے پی ٹی آئی سے مزید دستاویزات طلب کرلیں


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مزید دستاویزات طلب کرلیں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف کے دس اکتوبر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا  کی گئی ہے۔

 

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل ثقلین حیدر اسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات ہونے سے قبل ہمارے (پی ٹی آئی) کے وکیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی فنڈنگ کیس :پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

اس پر عدالت نے ثقلین حیدر کی اسٹنٹ اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔ عدالت نے ثقلین حیدر کے پی ٹی آئی کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہونے کے حوالے سے ریکارڈ  طلب کرلی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا پر سماعت بیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔


متعلقہ خبریں