16گولڈ میڈلز:33 ویں نیشنل گیمز کا پہلا دن پاک آرمی کے نام


پشاور: 33 ویں نیشنل گیمز کا پہلا دن پاکستان آرمی کے نام رہا۔شوٹنگ ، ایتھلیٹس اور کشتی رانی میں پاک آرمی نے مجموری طور 16 گولڈ میڈل حاصل کرلیے۔

پشاور میں جاری قومی کھیلوں میں واپڈا کی جانب سے 10 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرا نمبر جبکہ  پاکستان نیوی 8 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

خاتون کھلاڑی نے واپڈ کی جانب سے 100 میٹر ریس جیت کر پاکستان کی تیز ترین خاتون  ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔واپڈا کی ہی جانب سے مردوں کی سومیٹر دوڑ میں سمیع اللہ کے نام تیز ترین ایتھلیٹس کا اعزاز رہا۔ پول واٹ گیمز میں پاکستان آرمی کی کھلاڑی سدرہ بشیر نے قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

ہائی  جمپ 100 میٹر میں پاک آرمی کی کھلاڑی ماریہ تراب نے 250 میٹر جمپ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور  میں  قومی نیزہ بازی چیمپئن شپ کا  آغاز ہوگیا


متعلقہ خبریں