وزیراعلیٰ سندھ بہت مہربان ہیں، آئی جی سندھ کا دعویٰ

وزیراعلیٰ سندھ بہت مہربان ہیں، آئی جی سندھ کا دعویٰ

دادو: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی ) سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے واضح طور پرکہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور وہ بہت مہربان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے۔

کراچی پولیس جعلی سیکیورٹی کمپنیوں کے خلاف متحرک

ہم نیوز کے مطابق آئی جی سندھ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اس علاقے کی سب سے پرانی پولیس ہے۔ انہوں نے پولیس کی بہتر کارکردگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں جرائم میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا اور بھتہ خوری میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کو انہوں نے بتایا کہ امسال گزشتہ برس کی نسبت 23 فیصد کم مقدمات درج ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی و بالادستی یقینی بنانے اور جرائم پر قابو کے لیے پولیس پوری طرح سے سرگرم ہے اور اس حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

’ سندھ پولیس ساڑھے چار ہزار نائن ایم ایم پستول خریدنا چاہتی ہے‘

آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ذرائع ابلاغ  کو یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کے خلاف جو مقدمات درج ہوئے ہیں ان کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی اور اگر اس میں پولیس کی جانبداری نکلی یا اس کی جانب سے کسی زیادتی کی نشاندہی ہوئی تو لازمی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں