فیکٹریاں بند ہو گئیں، مزدور انتہائی پریشان ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں اور مزدور انتہائی پریشان ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداران کا اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا۔ جس میں گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ساہیوال کے ڈویژنل عہدیداران سمیت پارٹی کی وسطی پنجاب کی قیادت موجود تھی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور زیر بحث آئے جبکہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں بہت جلد عوامی رابطہ مہم کے لیے پنجاب آرہا ہوں آپ لوگ تیاری کریں، پنجاب میں ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب محنت کش افراد کی سرزمین ہے اور میں پنجاب کو تنہا نہیں چھوڑوں گا کیونکہ پورے ملک بالخصوص پنجاب کا محنت کش طبقہ ان دنوں احتجاج کر رہا ہے۔ پنجاب کے ڈاکٹرز، کلرکس، اساتذہ اور مزدور احتجاج کر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب میں فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں اور مزدور انتہائی پریشان ہیں۔ پارٹی رہنما محنت کش طبقات کے شانہ بشانہ احتجاج میں ان کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسرے قسط کی سفارش کر دی

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یوم تاسیس کا جلسہ کشمیر میں کرے گی جس میں شرکت کے لیے پنجاب بھرپور تیاری کرے۔


متعلقہ خبریں