پشاور کی نجی یونیورسٹی میں گوگل فیسٹیول کا انعقاد


پشاور:  موجودہ دور کی ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کو روشناس کرانے کے لیے پشاور کی نجی یونیورسٹی میں گوگل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ سمیت ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دنیا کے 153 ممالک کے 400 شہروں میں گوگل میلہ سجانے والے ڈیوفیسٹ ٹیکنالوجیز (DevFest technologies) کی وسیع دنیا لیکر ماہرین پشاور بھی پہنچ گئے۔

گوگل فیسٹیول کا مقصد مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانواں میں ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ پانچ چیزیں گوگل نہ کریں

نجی یونیورسٹی میں سجائے جانے والے گوگل فیسٹیو ل میں دنیا بھر سے آئے گوگل ماہرین نے شرکت کی اور ورکشاپ کے ذریعے شرکا کو گوگل کی مختلف ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرنے کے ہنر سکھائے
پشاور میں منعقدہ یہ فیسٹیو پاکستان میں گوگل کی جانب سے منعقدہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے۔


متعلقہ خبریں