حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے، چوہدری شجاعت حسین

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے بڑے دل کا مظاہرہ کرے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو علاج کی خاطر ملک سے باہر جانے کے معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے اور نواز شریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو چاہیے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ خدانخواستہ اگر نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہو جائے گی اس لیے ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار رکھتی ہے، نیب

انہوں نے کہا کہ سرکاری گورکھ دھندے میں الجھا گیا تو ملک میں افراتفری ہوگی اور ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں