آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہو گیا: آصفہ بھٹو سمیت وکلا کی پمز میں ملاقات

آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہو گیا: آصفہ بھٹو سمیت وکلا کی پمز میں ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ایم آر آئی کا ٹیسٹ کرلیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری  کیلئے نجی میڈیکل بورڈ کے قیام کا فیصلہ نہ ہوسکا

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کو گردن اور کمرمیں سخت درد کی شکایت تھی۔ اس شکایت کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد آصف علی زرداری کی گردن اور کمر کی فزیو تھراپی بھی شروع کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر سے ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے پمز اسپتال میں ملاقات کی جو تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر سے ان کی صاحبزادی کی ہونے والی ملاقات کے دوران  وکلا فاروق ایچ نائیک اورلطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔

’چند ماہ میں آصف زرداری کے کیسز انجام کو پہنچ جائیں گے’

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ دوران ملاقات سابق صدر سے ہونے والی بات چیت میں خاندانی، قانونی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں