وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ میں وفاقی حکومت کا بڑا دعوی

سٹیزن پورٹل پر ہزاروں صارفین کی رجسٹریشن منسوخ

فائل فوٹو


وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔سٹیزن پورٹل کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ میں دعوی کیا گیاہے کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل نے شہریوں کی 87 فیصد سے زائد شکایات حل کرادیِں۔

اس ضمن میں سامنے آنے والی سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیاہے کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر 14 لاکھ 28 ہزار 810  شکایات درج کرائی گئیں،سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے 12 لاکھ 54 ہزار 363 شکایت حل کرادیں۔

سرکاری طور پر دعوی کیا گیاہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے 40 فیصد شکایت کنندگان شکایت کا ازالہ ہونے پر مطمئن ہیں۔ پورٹل انتظامیہ نے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیڑز بھی جاری کئے۔

سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کا ایک سال مکمل ہونے پرجلد بڑی منعقد تقریب ہوگی،وزیر اعظم عمران خان تقریب میں سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ جاری کریں گے ۔

رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد شکایت کنندگان نے مثبت تاثرات پورٹل میں بھیجے ،سب سے زیادہ پنجاب اور پھر وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے شکایات درج کرائیں۔

پنجاب کی 6 لاکھ 35 ہزار 226 شکایات میں سے 5 لاکھ 5 لاکھ 75 ہزار 223 حل ہوگئیں،وفاقی دارالحکومت کی 4 لاکھ 76 ہزار 106 شکایت میں سے 4 لاکھ 37 ہزار 944 حل ہوگئیں۔

اسی طرح یہ دعوی بھی کیا گیاہے کہ خیبر پختونخوا کی ایک لاکھ 72 ہزار 194 میں ایک لاکھ 56 ہزار 763 شکایات نمٹادی گئیں ،سندھ کی ایک لاکھ 26 ہزاز شکایات درج ہوئیں، انہتر ہزار 81 شکایات حل ہوئیں۔

بلوچستان کی بارہ ہزار 738 میں سے 10 ہزور 418 شکایات حل کرائی گئیں،آزادکشمیر کی چار لاکھ 858 شکایات موصول ہوئیں، تین لاکھ 990 شکایات نمٹائی گئیں۔

گلت بلتستان سے سب سے کم ایک ہزار 576 شکایات آئیں ،گیارہ سو 53 شکایات نمٹائی گئیں۔

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن حاصل کرنے والے شہریوں کی تعداد بارہ لاکھ 82 ہزار تین سوبہتر ہوگئی  ہے۔ گیارہ لاکھ 62 ہزار 32 مقامی افراد ،ایک  لاکھ 14 ہزار 834 تارکین وطن  نے رجسٹریشن کرائی  ہے ۔

پانچ ہزا ر 462 غیر ملکی شہری پورٹل کی رجسٹریشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ سب سےزیادہ پنجاب کے 6 لاکھ 35 ہزار 910 لوگوں نے رجسڑیشن کرائی ہے۔

سندھ کے  ایک لاکھ 51 ہزار 786 اور خیبر پختونخوا  کے 2 لاکھ جب96 ہزار 921 افراد نے رجسٹریشن کرائی ،بلوچستان کے 13 ہزار 746 لوگ وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے رجسٹرڈ ممبر بن چکے ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت کے 36 ہزار،363 ،آزاد کشمیر 9 ہزار 136اور گلت بلتستان کے 963 لوگ رجسٹریشن کراچکے ہیں۔  وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر ایک سال میں 14 لاکھ 28 ہزار 810 شکایات درج کرائی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیے: سٹیزن پورٹل کو سنجیدہ نہ لینے پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

اندرون ملک سے 13 لاکھ 39 ہزار 584 شکایات درج کرائیں،84 ہزار 290 اووسیز پاکستانیوں نے بھی شکایات  درج کرائیں ۔ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر 4 ہزار 936 غیر ملکی شہریوں نے بھی اپنی شکایات درج کرائیں۔

سرکاری طور پر دعوی کیا گیاہےکہ پنجاب کی 45 فیصد، اسلام آباد کی 35 فیصد،، خیبر پختونخوا کی بارہ فیصد شکایات حل ہوئیں سندھ کی 5.51 فیصد، بلوچستان کی 0.83 ،آزادکشمیر کی 0.32 اور گلگت بلتستان کی 0.09 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں