بنگلہ دیش: ٹرینوں میں تصادم سے 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

بنگلہ دیش: ٹرینوں میں تصادم سے 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

فائل فوٹو


چٹاگانگ: بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے تصادم سے 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ٹرین چٹاگانگ اور دوسری ڈھاکہ جارہی تھی۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

امدادی کارروائیوں میں شریک کارکنوں کے مطابق حادثے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ضلعی آفیسر کے امدادی کارروائیوں میں پولیس، فوج اور فائربریگیڈ کے محکمے حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب اکثر مسافر سو رہے تھے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق فی الحال اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ کس طرح دونوں ٹرینیں ایک پٹڑی پر آگئیں تاہم حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ایسا حادثہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ایک ٹرین کے ڈرائیور نے سنگنل توڑا ہو تاہم اس واقعہ کی وجوہات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں عملے کی غلفت اور خستہ حال پٹڑی کے سبب اکثر و بیشتر ٹرین کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں