اسٹاک مارکیٹ میں دو ہفتے بعد معمولی کمی

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام معمولی کمی پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز 36 ہزار 803 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 364 پوائنٹس کا ہوا اور 100 انڈیکس 37 ہزار 167 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم ابتدائی اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کی کمی بھی نظر آئی اور انڈیکس 36 ہزار 681 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 37 پوائنٹس کی معمولی کمی پر ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار 36 ہزار 765 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 189,208,420 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,312,617,373 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک قومی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، ڈاکٹر باقر رضا

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 824 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اور کاروبار میں مزید تیزی کا سبب بنا۔


متعلقہ خبریں