نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی۔

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ہوا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم ای سی ایل سے نکالنے کے ساتھ ساتھ سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جسے آج رات 9 بج کر 30 منٹ تک مؤخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کوئی بھی اہم معاملہ کسی بھی وقت ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی  (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس کے دوران وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز/ ایم ڈیز کی آسامیاں پر رپورٹ پیش کی گئی۔

مزید برآں کابینہ اسلام آباد ہیلتھ کئیراتھارٹی کے بورڈ ممبران کی منظوری دی گئی اورسمندر پاکستانیوں کی سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالہ پر رپورٹ پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مفاد عامہ کے نئے منصوبوں کےاسٹیٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں