افغان مفاہمتی عمل: تین طالبان رہنماؤں کی مشروط رہائی

 افغان مفاہمتی عمل: تین طالبان رہنماوں کی مشروط رہائی

فائل فوٹو


کابل: افغانستان حکومت نے تین طالبان رہنماوں کو مشروط طور پر رہا کر دیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انس حقانی، حاجی مالی خان اور حافظ عبدالرشید کو رہا کیا گیا ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق تینوں رہنماوں کو 2014 میں افغانستان کی حدود سے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

انس حقانی طالبان کے ڈپٹی چیف سراج حقانی کے بھائی ہیں اور قطر میں امن کے لیے ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ امریکی فوج نے 2014 میں حافظ عبدالرشید اور انس حقانی کو گرفتار کیا تھا۔

اشرف غنی کے اس اعلان کے بعد امریکن یونیورسٹی آف افغانستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلین مغوی ٹموتھی ویکس کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

یونیورسٹی کے مغوی پروفیسرز

یونیورسٹی کے ان دونوں پروفیسروں کو 2016 میں اغوا کیا گیا تھا اور ادارے نے ان کی رہائی کے لیے اپیلیں بھی کی تھیں۔ دونوں کو 7 اگست 2016 میں اس وقت  اغوا کیا گیا جب وہ یونیورسٹی کی عمارت سے نکلے تھے۔


متعلقہ خبریں