عدالت کا شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پی سی بی نے شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام کیلئے طلب کر لیا

لاہور: عدالت نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا.

لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹرشرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شرجیل خان پر کھیلنے کی عائد کی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرناصر جمشید کا نام بھی ای سی ایل سےنکال دیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کوعمرہ کی سعادت کے لیے بیرون ملک سفر کرنا ہے لہذا عدالت ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں