پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی رپورٹ جاری

وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اپنی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف احمد جواد کے مطابق پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اسٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے پہلے “ایکسیسیبیلیٹی ایکسپو” کا انعقاد جس میں پاکستانی پلیٹ فارم پہلے 10 میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کا ٹیکسی سروسز کو ٹیکس کے دائرے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  9 سال کے وقفے کے بعد پشاور میں 33ویں قومی کھیلوں کا آغازبھی کیا گیا ہے۔

حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 257 ارب روپے جاری کردیے ہیں جبکہ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلا سیلف چیک ان کیاسک متعارف کروا دیا گیا۔

مزید برآں حکومت نے برآمدات کے فروغ کیلئے 200 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت کا 250 ارب روپے اضافی مختص کرنے کا فیصلہ جو آئندہ چند ہفتوں میں مہنگائی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے اضافی 30 ارب مختص کردیے جبکہ  ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود سے مانسہرہ تک کے حصے کا افتتاح 15 نومبر کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں