ملتان میں پستہ قامت جوڑے نے شادی کرلی


ملتان: ملتان میں پستہ قامت جوڑے نے دھوم دھام سے شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ تین فٹ قامت والے نوجوان شبیر احمد  نے شور کوٹ کی رہائشی پستہ قد ثمینہ سے بیاہ کر لیا۔ ثمینہ کا قد صرف اڑھائی فت ہے۔

پستہ قامت جوڑے کی بخیروخوبی انجام پائی۔شادی میں اہل محلہ نے بھی بھر پور شرکت کی اور دولہا دولہن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شبیر احمد شور کوٹ سے بینڈ باجا اور بارات کے ساتھ اپنی دلہنیا بیاہ لائے۔ زندگی کے نئے سفر پر دونوں میاں بیوی کی خوشی دیدنی تھی۔

شادی کے موقع پر باراتی خوشی سے نہال نظر آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ باراتیوں کی واپسی پر شبیر احمد کے دوست  انہیں کندھوں پر اٹھا کر گھر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل

اس موقع پر شبیر احمد کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ (شبیر) پست قد ہونے کی وجہ سے اپنی شادی کے بارے میں کافی پریشان تھے۔ شبیر کے والدین نے بتایا کہ وہ پچھلے دس سال سے اپنے بیٹے کے لیے دلہنیا کی تلاش میں تھے۔

شبیر کے والدین اور قریبی رشتہ داروں نے نئے جوڑے کی کامیاب زندگی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں