سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان شہباز کی شوگر مل سیل


سرگودھا: گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگاں نہ کرنے پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ملکیتی العریبیہ شوگر مل سیل  کردی گئی ہے ۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ سرگودھا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( اے ڈی سی )ریونیو کیپٹن (ر) شعیب نے ٹیم کے ہمراہ مل میں چھاپہ مارا ہے۔

ضلی انتظامیہ چھاپے کے دوران مل میں ذخیرہ کی گئی 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مل کو سیل کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملزم انتظامیہ کے ذمہ گنے کے کاشتکاروں کے اربوں روپے واجب الادا ہیں،کچھ کاشتکار ایسے بھی ہیں جن کو 2011 کے گنے کے سیزن کی تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اس ضمن میں کین کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے بار بار نوٹسز کے باوجود کاشتکاروں کو رقم ادا نہ کی گئی۔ واضح رہے کہ  گزشتہ سال بھی نیب ٹیم نے مل میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا تھا۔


متعلقہ خبریں