اسٹیٹ بینک قومی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، ڈاکٹر باقر رضا

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر باقر رضا نے کہا ہے کہ قومی ترقی میں اسٹیٹ بینک ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

زیادہ شرح سود ملک میں مہنگائی کی وجہ سے ہے, گورنر اسٹیٹ بینک

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے صدر دفتر کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی معیشت، معاشی پالیسی و معاشی اصلاحات اور تاجر برادری کی جانب سے پیش کردہ مختلف تجاویزسمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ قومی معیشت کے استحکام نے پاکستان کے امیج کو بہتر کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ معاشی اہداف حاصل ہونے کے قریب ہیں جو نہایت خوش آئند ہیں۔

 ‘آئندہ معاشی سال ملکی معیشت کی بحالی کا سال ہوگا’

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پرکہا کہ زبوں حال معیشت کو مستحکم کرنا ایک بڑا چیلنج تھا جسے وزیراعظم کی معاشی ٹیم نے نہ صرف قبول کیا بلکہ اپنے اہداف بھی حاصل کرکے دکھائے ہیں۔


متعلقہ خبریں