بحرین نے کیا ایدھی کی خدمات کا اعتراف: سب سے بڑا شیخ عیسیٰ ایوارڈ دے دیا

انسانیت کے عظیم خادم عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

اسلام آباد: دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بحرین نے انہیں اپنا اعلیٰ ترین شیخ عیسیٰ ایوارڈ دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نجی سطح پر ایمبولینس سروسز کا دنیا میں سب سے بڑا بیڑا تیار کرنے والے عبدالستار ایدھی کا ایوارڈ بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے وصول کیا۔

سپر ہیرو ’ایدھی بابا‘ کی تیسری برسی

ایوارڈ دینے کی تقریب بحرین میں منعقد ہوئی جس میں بادشاہ کی جانب سے مرحوم عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ایک ملین امریکی ڈالرز کی رقم بھی دی گئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحرین کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی شخصیت کو دیا گیا ہے۔

اپریل 2019 میں سب سے پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بحرین کا سب سے بڑا ایوارڈ شیخ عیسیٰ ایوارڈ 2019 مرحوم عبدالستار ایدھی کو دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ بنیادی طور پر پوری دنیا میں بہترین فاؤنڈیشن یا این جی او کا انتخاب کرکے دیا جاتا ہے۔

فی الوقت مادہ پرست کہلائے جانے والے پاکستانی معاشرے میں بلاشبہ عبدالستار ایدھی نجم الثاقب تھے۔ وہ 1928 میں پیدا ہوئے اور آٹھ جولائی 2016 کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔

ایدھی کو آئیڈیل ماننے والوں نے شہر کی صفائی کا بیڑا اٹھا لیا

عبدالستار ایدھی نے امدادی سرگرمیوں کی ابتدا محتاج و بیمار افراد کے لیے ایک خیراتی دواخانے سے کی تھی۔ ان کی خدمات کے احترام میں گاندھی امن ایوارڈ اور یونیسکو مدن جیت سنگھ پرائز سے بھی نوازا گیا تھا۔

عبدالستار ایدھی کے انتقال پر انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا لیکن سپر ہیرو کی حیثیت اختیار کر جانے والے ایدھی بابا اہل وطن کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور شاید یہی ان کا سب سے بڑا اعزاز بھی ہے۔


متعلقہ خبریں