سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی قیمت اب 86 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کمی ہوئی ہے۔

428 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 73 ہزار 903 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب آج ڈالر کی قیمت میں بھی پانچ پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں یہ 155.45 روپے میں فروخت ہوا۔

تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا اختتام معمولی کمی پر ہوا۔

کاروبار کا آغاز 36 ہزار 803 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 37 پوائنٹس کی معمولی کمی پر ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار 36 ہزار 765 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں