’نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے جائیں حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے، وہ قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس کے دوران نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے اور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کے علاج سے متعلق حکومتی مؤقف کا سیاسی تاثر زائل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے قانونی پہلو وزیر قانون فروغ نسیم دیکھ رہے ہیں اور حکومت اس سلسلے میں واضح موقف دے چکی ہے۔


متعلقہ خبریں