پی بی اے کے انتخابات، ہم نیٹ ورک کے درید قریشی سیکرٹری جنرل منتخب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہم نیٹ ورک کے درید قریشی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سالانہ انتخابات ہوئے جس میں ڈان نیوز کے شکیل مسعود پی بی اے کے صدر منتخب ہوئے جبکہ ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

دنیا نیوز کے میاں عامر محمود پی بی اے کے سینئر وائس چیئرمین جبکہ کے ٹی این چینل کے اطہر قاضی وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ جیو ٹی وی چینل کے میر ابراہیم الرحمان جوائنٹ سیکرٹر ی اور آج نیٹ ورک کے احمد زبیری کو فنانس سیکریٹری منتخب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ


متعلقہ خبریں