فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مکمل خود مختار بنانے کے لیے جامع منصوبہ منظور

FBR

وفاقی حکومت نےمعیشت اور ٹیکس وصولیوں میں بہتری لانے ، صنعتوں کی بحالی اور اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کو مکمل خود مختار بنانے کے لیے جامع منصوبہ منظور کر لیا۔
 
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے منصوبے کے مطابق آئندہ 2 سے 4 سال کے دوران کاروباری طبقے کےلیے ویلیوایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی)مکمل طور پر نافذ کیاجائےگا۔
 
آئندہ سال 30جون تک مغربی ممالک کی طرز پر شناختی کارڈ سے تمام کاروباری ترسیلات کی نشاندہی ہو گی جب کہ وزارت قانون اور اسٹیٹ بینک مل کر بینکوں اور مالی اداروں کا ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کرنے کےلیے قوانین میں ترامیم تیارکریں گے۔

متعلقہ خبریں