بابا گرو نانک کے نام سے یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

پی ٹی آئی کراچی کا الیکشن جیت گئی، عمران خان میئر کا اعلان کریں گے، عمران اسماعیل

کراچی : وفاقی حکومت نے بابا گرونانک کے نام سے یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں تمام مذاہب سے متعلق مضامین پڑھائے جائیں گے۔

بابا گرونانک کو خراج تحسین، پاکستان نے یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بابا گرونانک کے 550 جنم دن کی مرکزی تقریب میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مرکزی تقریب سوامی نارائن مندر میں منعقد ہوئی جسے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی اورپاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان بھی موجود تھے۔

وفاقی حکومت بابا گرونانک کے 550 جنم دن کی مناسبت سے پہلے ہی یادگاری سکہ اور یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کرچکی ہے۔ اس اقدام کو پوری دنیا سے آئی سکھ برادری نے بہت سراہا ہے۔

گورنر سندھ نے سوامی نارائن مندر میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو کبھی اتنی آزادی نہیں ملی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان نے جو نظریہ دیا تھا اس کو عملی جامہ وزیراعظم عمران خان نے پہنایا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہندو و عیسائی برادریوں کی عمران خان سے امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو مندر و چرچ پاکستان میں بند ہیں انہیں بھی کھولنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

بابا گورونانک کو خراج تحسین: 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

عمران اسماعیل نے کہا کہ بابری مسجد کے حوالے سے جو کچھ ہوا ہے اس سے مودی کا چہرہ مزید مسخ ہوا ہے اور وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے۔


متعلقہ خبریں