پلان بی: جے یو آئی لاڑکانہ نے قومی شاہراہ بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں

پلان بی: جے یو آئی لاڑکانہ نے قومی شاہراہ بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں

سکھر: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے جے یو آئی لاڑکانہ کے امیر نے سندھ بلوچستان بارڈر پہ واقع قومی شاہراہ بند کرکے دھرنا دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

آزادی مارچ کا پلان بی: ملک کی تمام تجارتی شاہراہیں کل سے بند کردی جائیں گی

ہم نیوز کے مطابق آزادی مارچ کے لیے تیار کردہ پلان بی کے تحت ملک کی تمام اہم تجارتی شاہراہیں بند کرنے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس ضمن میں ایک خط کے حوالے سے بھی ہم نیوزنے خبر شائع کی ہے کہ کراچی کے 13 مختلف مقامات پہ دھرنا دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق امیر جے یو آئی لاڑکانہ مولانا ناصر محمود سومرو نے کارکنان کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پلان بی کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے دن 12 بجے سندھ بلوچستان بارڈر پہ واقع جیکب آباد قومی شاہراہ کو بند کرنے کے لیے دھرنا دیں۔

مولانا ناصر محمود سومرو نے تمام کارکنان سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کو بند کرنے کے لیے دیے گئے وقت پر پہنچ جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کا اعلان کر دیا

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پلان بی کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے تمام کارکنان سے کہا تھا کہ وہ گھروں سے نکل آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان بی کی تفصیلات سے صوبائی امرا کارکنان کو آگاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں