نواز شریف کی بیرون ملک روانگی: کابینہ کی ذیلی کمیٹی فیصلہ صبح سنائے گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم میان نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ فیصلہ کل صبح سنایا جائے گا۔

کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس، نواز شریف کی روانگی پر فیصلہ نہ ہوسکا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مشیر احتساب شہزاد اکبر، میاں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز، سیکریٹری صحت پنجاب مومن آغا، سیکریٹری داخلہ، عطا تارڑ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا اور بڑی حد تک ڈیڈ لاک برقرار رہا ہے۔ ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل (ن) نے طلب کردہ شورٹی بانڈز جمع کرانے سے انکار کردیا ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عطا تارڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ شورٹی بانڈز عدالت میں جمع کرادیے ہیں اس لیے اب مزید کوئی شورٹی بانڈز جمع نہیں کرائے جائیں گے۔

ای سی ایل سے متعلق وفاقی کابینہ کے ذیلی اجلاس کی اندرونی کہانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس سے باہر آکر بیرسٹر منور اقبال اورعطا تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہی دلائی۔


متعلقہ خبریں