اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی، 401 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 401 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کے ابتدا میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم بعد ازاں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 765 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 35 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم جلد ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور انڈیکس 287 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی اور انڈیکس 36 ہزار 487 تک گر گیا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے بعد کاروبار ایک بار پھر مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 524 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 289 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 401 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 174,664,870 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,992,604,664 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر 37 پوائنٹس کی معمول کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں