محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

تنخواہوں اور پنشن

پشاور: محکمہ بلدیات خیبر پختون خوا میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وزیر بلدیات شاہرام ترکئی نے کرپٹ افسران کی جبری ریٹائرمنٹ اور معطلی کے احکامات جاری کر دیئے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ بلدیات کے پانچ کرپٹ افسران جبری ریٹائر اور معطل کردیے گئے جبکہ پراپرٹی ٹیکس میں خرد برد کرنے پر ٹی ایم اے کاٹلنگ کے دو ٹیکس ریکوری کلرک نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ دونوں ملازمین سے لوٹی گئی 30 لاکھ کی رقم ریکور کر لی گئی۔

محکمہ بلدیات کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر ٹی ایم اے مردان کا اکاؤنٹ افسر، اسسٹنٹ اکاؤنٹ افسر اور اکاؤنٹنٹ کو معطل کردیا گیا۔

لوکل کونسل بورڈ نے معطل افسران سے 80 لاکھ روپے کی رقم ریکور کرلی، شبقدر ٹی ایم اے میں سلائی مشینوں کی خریداری میں خرد برد پر ٹی ایم او اور انجینئر کے خلاف انٹی کرپشن کے تعاون سے انکوائری شروع کردی گئی۔

محکمہ بلدیات نے سلائی مشینوں کی خریداری کے لیے جاری ٹینڈر منسوخ کردیا ہے۔ دیر واڑی میں کرپشن کے لیے ساز باز کرنے والے 32 ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے ان کے ٹینڈرز  منسوخ کردیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں