فیس بک اسٹیٹس لگانے پر نوجوان قتل

فیس بک کا پرائیویسی کیلئے نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان

فائل فوٹو


لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اسٹیٹس لگانے کی وجہ سے لاہور میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں مقتول فقیر حسین کو اسکے چچا زاد بھائی محمد حسن نواز نے قتل کیا۔

اہلخانہ کے مطابق مقتول فقیر حسین نے کچھ روز قبل فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی تھی جو اس کے چچازاد بھائی کو ناگوار گزری۔

اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ تھانے میں درج مقدمے کے مطابق ملزم نے مقتول کو شادی کی ایک تقریب سے باہر بلا کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم گرفتاری نہیں ہو سکی۔


متعلقہ خبریں