نیب بورڈ نے التمش سوسائٹی مالکان اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی


اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے بدھ کے روز التمش سوسائٹی کے مالکان اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کراچی ترقیاتی ادارہ (کے ڈی اے) کے افسران کے خلاف انکوائری سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بند کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق قائمقام آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ  اور دیگر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق الزام پر قانونی پہلوؤں کا مزید جائزہ لیا جارہا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی پالیسی اور ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بارے میں عوام کو تفصیلات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیںَ حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اختیار رکھتی ہے، نیب

اعلامیہ کے مطابق تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو حتمی نہیں۔ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نیب بورڈ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں