اراکین پارلیمنٹ کو 31 دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے اراکین سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر یاد دہانی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 31 دسمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن  نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن یکم جنوری کو گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی فنڈنگ کیس :پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

الیکشن کمیشن گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دے گا۔

اعلامیہ کے مطابق رکنیت معطل ہونے والے اراکین کسی بھی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے گوشواروں کی غلط تفصیلات دینے والے قانون سازوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق گوشواروں سے متعلق فارم الیکشن کمیشن کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں