سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ

سونا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 250 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونا 86 ہزار 450 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 74 ہزار 117 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت مزید پانچ پیسے کم ہوگئی جس کے بعد یہ 155.40 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 401 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں