سندھ اسمبلی میں صحت سے متعلق دو اہم بل متفقہ طور پر منظور

سندھ: اسٹوڈینٹس یونین بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا

کراچی: سندھ اسمبلی میں بدھ کے روز صحت سے متعلق دو اہم سرکاری بل ترمیم کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے۔

پہلا بل سندھ ادارہ برائے امراض چشم و نظری سائنس ترمیمی بل 2019 کے نام سے پیش کیا گیا۔۔سندھ اسمبلی نے بل کو شق بہ شق (کلاز بائی کلاز) ترامیم کے بعد متفقہ طور منظور کرلیا۔

ابتدائی صحت بی ایچ یو، ایچ آر سی اور عمومی پروگرام اور ثانوی صحت سے متعلق دوسرا بل سندھ افزائشی صحت احتیاطی حقوق بل 2019 کے نام سے پیش کیا گیا، جسے شق بہ شق ترمیم کے بعد منظور کر لیا گیا۔

صحت سے متعلق دونو  بل رکن سندھ اسمبلی غزالہ سیال نے سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ کے تحت پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں عوامی مسائل پر بحث کے بجائے دلچسپ سوالات اور قہقہے

سندھ اسمبلی میں ابتدائی صحت بی ایچ یو، ایچ آر سی اور عمومی پروگرام اور ثانوی صحت سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کردی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری  نے اجلاس جمعرات دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔


متعلقہ خبریں