پاک فضائیہ کے میوزیم میں ابھی نندن کا مجسمہ نصب


کراچی: ستائیس فروری 2019 وہ تاریخی دن تھا جب پاکستان کے شاہینوں نے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی جنگی طیارہ مار گرایا تھا، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے  کارنامے کو پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) میوزیم کی زینت بنا دیا گیا ہے۔

27 فروری کو ہونے والے واقعہ میں گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مجسمہ اور اس سے برآمد  ہونے والا  سامان میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے۔

میوزیم میں رکھے گئے سامان میں وہ  کپ بھی شامل  ہے جس میں پاک فوج نے ابھی نندن کوچائے پلائی تھی۔ کپ  کے اوپر بل بھی آویزاں ہے۔

 

مجسمے اور دیگر سامان کو دیکھنے کے لیے اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی  پہنچ گئی۔

ایئر فورس کےمیوزیم میں پاکستان کے جانباز پائلٹ ایم ایم عالم کے جہاز سمیت وہ بھارتی جنگی جہاز بھی موجود ہے جسے پاکستان کے شاہینوں نے انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے  دوران پسرور کے مقام پر  بھارتی پائلٹ سمیت  پاکستانی حدود میں اتار لیا تھا۔


متعلقہ خبریں