مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکی صدر نے وزیرخارجہ کو عہدے سے ہٹادیا | urduhumnews.wpengine.com

لندن: برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔

فزکس کےشعبے میں کہکشاؤں، بلیک ہولز سمیت کائنات کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اُٹھا کر برطانوی سائنسدان نے دنیا بھر میں شہرت کمائی۔

سائنس کی کئی کتابوں کے خالق اسٹیفن ہاکنگ نے طویل عمر جسمانی بیماری میں گزاری۔ 22 سال کی عمر سے وہ موٹر نیورون نامی ایک پیچیدہ بیماری میں مبتلا تھے۔

اسٹیفن ہاکنگ وہیل چئیر کے محتاج تھے اور وائس سینتھیسائزر کے بغیر بول نہیں سکتے تھے۔ لیکن نظریاتی فزکس میں اپنی اعانت کے باعث اسٹیفن ہاکنگ کو جدید دنیا کا آئن سٹائن کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین نے 1963 میں پیشن گوئی کی تھی کہ وہ صرف چند ماہ ہی زندہ رہ سکیں گے۔ مگر اگلے 55 برس زندہ رہ کر اسٹیفن ہاکنگ کی معجزاتی زندگی نے سب کو حیران کئے رکھا۔

سٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں نے اپنے والد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اسٹیفن ہاکنگ کے بچوں لیوسی، رابرٹ اور ٹم نے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم سائنسدان اورغیر معمولی انسان تھے۔ اُن کا کام اور میراث آنے والے سالوں تک زندہ رہے گا۔

  • اسٹیفن ہاکنگ آٹھ جنوری 1942 کو انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔
  • 1959 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے نیچرل سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔
  • 1963 میں جب اسٹیفن ہاکنگ میں موٹر نیورون  بیماری کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹروں نے ممتاز فزکس دان کو جواب دے دیا۔
  • 1974 میں فزکس کے شعبے میں بلیک ہولز کے حوالے سے لازوال تھیوری پیش کی۔ کیمبرج یونیورسٹی میں تھیورٹیکل کاسمولوجی کے پروفیسر رہے۔
  • 14 سال بعد 1988 میں فزکس کی مشہور کتاب اے بریف ہسٹری آف ٹائم لکھی جس کی ایک کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔اسٹیفن ہاکنگ کی زندگی پر 2014 میں ہالی وڈ نے ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘ نامی فلم بنائی گئی۔

متعلقہ خبریں