نواز شریف کی بیرون ملک روانگی: شہباز شریف نےسینئر قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

'سلیکٹڈ وزیراعظم 3 سال سے چور، ڈاکو، این آر او نہیں دوں گا کی گردان پڑھ رہے ہیں'

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کے لیے حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کے معاملے پر غور و خوص کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

نواز شریف کی مشروط بیرون ملک روانگی: ن لیگ نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) اہم ترین اجلاس میں حکومتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرے گی اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

حکومت کی جانب سے میاں نواز شریف کو علاج کے لیے مشروط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سامنے آیا تو ن لیگ نے اس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بھی مشروط پربیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی اجلاس کے فوری بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کل سہہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کرکے عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

‘‘شہباز شریف اپنے آپ کو وزیر اعظم بنتے دیکھ رہے ہیں‘‘

مریم اورنگزیب کے مطابق ہمارے قائد میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت تاخیری حربوں کے ذریعے سابق وزیراعظم کی زندگی اور ان کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں