اسلام آباد: جے یو آئی کا فیض آباد، ٹی چوک، راوت اور 26 نمبر چنگی کی بندش پر غور

اسلام آباد: 2 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز آنے پر مختلف شعبے سیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی ضلعی تنظیموں نے اپنے مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے چار مقامات کی بندش پر غور شروع کردیا ہے۔ چار مقامات میں فیض آباد، ٹی چوک، روات اور 26 نمبر چنگی شامل ہیں۔

جے یو آئی ف ملک بھر میں کون سی اہم شاہراہیں بند کررہی ہے؟

ہم نیوز کو یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جے یو آئی کی ضلعی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں اہم ذمہ داران شریک ہیں۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کچھ دیر قبل اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پلان بی پرعمل درآمد کے احکامات اپنے کارکنان کو جاری کیے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

امیر جے یو آئی کے اعلان کے بعد مولانا عطاالرحمان کا بھی یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ پلان بی کے تحت بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ پردھرنا دیا گیا ہے جب کہ لوئر دیر میں چکدرہ چوک، انڈس ہائی وےکو بھی بند کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق شاہراہ ریشم کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بزدار کے مقام پر جی ٹی روڈ کو بند کیا گیا ہے اور انڈس ہائی وے کو لنک روڈ پربند کریں گے۔

پلان بی: جے یو آئی لاڑکانہ نے قومی شاہراہ بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی صوبہ سندھ کے رہنما مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک کا اگلا پڑاؤ پلان بی کی شکل میں شروع ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل دوپہر دو بجے سے کراچی میں حب ریور روڈ، سکھر میں موٹر وے کے علاوہ گھوٹکی سے پنجاب میں داخل ہونے والی شاہراہ اور کندھ کوٹ سے پنجاب میں داخل ہونے والا راستہ بھی بند کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں