مقبوضہ کشمیر کی صورتحال : امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس کل ہوگا


امریکی رکن کانگریس جیمز میک گووین کی صدارت میں امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس کل ہوگا جس میں کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق 14 نومبر کو ہونے والے اس اجلاس میں کانگریس اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور اس کی صدارت رکن کانگریس جیمز میک گوویرن کریں گے۔اس دوران انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے متعلق ایوان نمائندگان کا دوسرا اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں امریکی کمشنر انورا مابارگوا، ڈائریکٹر آف سینٹرل فار لا اور اسسٹنٹ پروفیسر ہیلی دشنشکی، انسانی حقوق کے وکیل شہلا عشہائی، یوسف فاضلی، کشمیری نژاد امریکی شہری مبین شاہ اور ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ایڈووکیسی ڈائریکٹر جان سفٹن شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں صحافت : ’’رپورٹرز ودھ آؤٹ بارڈرز’’کی چشم کشارپورٹ


متعلقہ خبریں