پنجاب میں اسموگ: تمام اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

Smoge

لاہور: اسموگ کے راج نے جہاں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے وہیں حکومت نے بھی معصوم طلبا و طالبات کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ کھلی فضا میں کوئی پروگرام منعقد نہ کریں۔

لاہور: بھارت کی ماحولیاتی دہشت گردی، شہر لپیٹ میں آگیا، سرکاری و نجی اسکول بند

ہم نیوز کے مطابق محکمہ اسکول نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو پابند کیا ہے کہ وہ آئندہ 20 دسمبر تک کسی بھی طرح کی غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد نہ کریں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں اسکولوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبا و طالبات فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اپنا ہدایت نامہ مراسلے کی صورت میں تمام متعلقہ اتھارٹیز کو بھیج دیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ اسموگ سے بچاؤ کے لیے طلبا و طالبات کے لیے روزآنہ کی بنیاد پر آگاہی مہم چلائی جائے۔

اسموگ کیا اور کتنی خطرناک ہے ؟

صوبائی حکومت نے چند روز قبل اسموگ کی وجہ سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں