خدارا! ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست بند کرے، سینیٹر فیصل جاوید

فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ’’خدارا! ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست بند کرے‘‘۔

لیگی رہنما نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کو چاہیے کہ وہ مروجہ طریقہ کار کو پورا کرے اور نواز شریف کا علاج کرائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کردی گئی ہے اور ای سی ایل سے بھی ان کا نام ہٹایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی نواز شریف کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیے بصورت دیگر عدالتیں بھی موجود ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ حکومت کا احسن اقدام ہے وگرنہ آج تک کسی بھی مجرم کو ای سی ایل سے نہیں ہٹایا گیا۔

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی: شہباز شریف نےسینئر قیادت کا اجلاس طلب کر لیا

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے واضح کیا ہے کہ ن لیگ کے لیے یہی راستہ ہے کہ وہ ضمانت دے اور سیکورٹی جمع کرائے وگرنہ  عدالت چلی جائے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ن لیگ سے کہا ہے کہ وہ میاں صاحب کی صحت پر سیاست نہ کرے۔


متعلقہ خبریں