حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پہ سکھ یاتریوں کی حاضری

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پہ سکھ یاتریوں کی حاضری

پاکپتن: امریکہ اور بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد نے ممتاز صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار مبارک پہ حاضری دی اور خصوصی عبادات کیں۔

سکھ زائرین کے لیے ویزا کے عمل میں مزید آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق تقریباً 167 سکھ  یا تریوں نے مزار پہ حاضری کے دوران بہشتی دروازے کی زیارت کی اور خصوصی عبادات بھی انجام دیں۔

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پہ آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان سے جو پیار و محبت ملی ہے اسے کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں جو مدد دی ہے وہ نا قابل فراموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابا فریدؒ ہمارے گرو ہیں اور ان کے مزار پہ آ کر قلبی سکون ملا ہے۔

کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر عالمی میڈیا کا رد عمل

ہم نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں نے مزار پہ حاضری کے دوران حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا تخلیق کردہ صوفیانہ کلام بھی سنا اور اس سے محظوظ ہوئے۔


متعلقہ خبریں