پولیس حراست سے فرار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟

پولیس حراست سے فرار ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟

منڈی بہاالدین: پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ملزمان پر قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ڈی جی خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

ہم نیوز نے پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تھانہ صدر پولیس سے دو ملزمان زبیر اور سفیر کو جب چوکی منتقل کیا جا رہا تھا تو اس وقت ملزمان کے ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں چھڑ وا لیا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کے فرار ہونے پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے دوران دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

علاقہ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ، رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش

ماضی میں بھی پولیس کی جانب سے متعدد پولیس مقابلوں کی بابت اسی قسم کے دعوے کیے گئے تھے کہ ملزمان چھڑانے والے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔

ماہرین کا اس ضمن میں واضح مؤقف ہے کہ اعلیٰ سطحی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے تاکہ حقائق منطر عام پر آسکیں۔


متعلقہ خبریں